نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری جلد ہی کی جائے گی اور اس کے لیے عمل جاری ہے۔ سی ڈی ایس کا عہدہ 8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت کے بعد سے خالی ہے۔ وزیر دفاع نے مسلح افواج میں بھرتی کے لیے ایک نئی ‘اگنی پتھ اسکیم’ شروع کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا، ”سی ڈی ایس کی تقرری جلد ہی کی جائے گی۔ اس کا عمل جاری ہے۔اس ماہ کے شروع میں حکومت نے اعلیٰ عہدے پر تقرریوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ ان کے مطابق کوئی بھی حاضر سروس یا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل، ایئر مارشل اور 62 سال سے کم عمر کا وائس ایڈمرل چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کے لیے اہل ہوگا۔