جلد ہی لوٹیں گی اسکول کی رونقیں ، 10 فروری سے کلاس 6 سے 8 اور یکم مارچ سے کلاس 1 سے 5 تک کے اسکول کھولنے کی ملی اجازت

,

   

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد بنیادی شعبہ تعلیم نے صوبہ میں 6 سے 8 تک کے اسکولوں کو 10 فروری سے کھولنے کا اکلاسعلان کردیا ہے۔ اس کے علاوہ کلاس ایک سے پانچ تک کے اسکول یکم مارچ سے کھلیں گے۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق، اسکولوں میں کلاس 6 سے کلاس 8 تک کی پڑھائی پھر شروع کرانے پر غور کرنے کو کہا تھا۔اس کے بعد بنیادی شعبہ تعلیم نے کلاس 6 سے 8 تک کے اسکولوں کو 15 فروری سے کھولنے کی تجویز ایڈیشنل چیف سکریٹری بنیادی تعلیم کے وزیر ستیش دویدی کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حتمی منظوری کے لئے بھیجا گیا تھا۔ جبکہ کلاس ایک سے پانچ تک اسکولوں کو یکم مارچ سے کھولنے کی بھی تجویز تھی۔ وہیں، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی منظوری ملنے کے بعد محکمہ تعلیم نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔