ورنگل:معتمد ادارہء ادابِ اسلامی ورنگل جناب اقبال درد کے بموجب اِدارہء ادب اسلامی ورنگل کے زیراہتمام ممتاز بزرگ شاعر محترم اقبال شیدائی کا جلسہء اعتراف خدمات ومشاعرہ بتاریخ 10اکٹوبر بروزِ اتوار بوقت دوپہر ٹھیک 2 بجے بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچمّا میدان ورنگل میں منعقد ہوگا۔صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل کریں گے۔ بحیثیت خصوصی مہمان ڈاکٹر رحیم رامِش، جناب محمد حبیب الدین موظف لیبر آفیسر شریک ہوں گے۔اس پروگرام میں پہلے جلسہ ہوگا.، جس میں بزرگ شاعرمحترم اقبال شیدائی کی شال پوشی کی جائے گی اور ان کی چالیس سالہ ادبی خدمات پر کچھ حضرات روشنی ڈالیں گے بعد ازاں مشاعرہ ہوگا جس میںمہمان و میزبان شعراء جناب تاج مضطر، جناب اقبال شیدائی (ڈاکٹر رحیم رامِش) ،جناب م م محشر، جناب اجمل محسن ،ڈاکٹر عزیز احمد عرسی، جناب اقبال درد ، جناب ناصر واحدی، جناب ابوالحسن حسن، جناب امجد سلیم امجد ،جناب فیصل وارثی (کریمنگر) جناب وحید گلشن، جناب حسینی برتر جناب قادر انصاری ، ڈاکٹر احمد حسین خیال، جناب جناب اکبر ضیاء، جناب حامد حسین حامد، جناب مجاہد جوہر اور جناب حمید عکسی کلام سنائیں گے۔ناظم مشاعرہ وکنوینر جناب اقبال درد نے باذوق حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی۔