جلسہ تقسیم عطائے خلافت

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا قاضی ڈاکٹر سید شاہ سمیع اللہ محمد محمد الحسینی بندہ نوازی چشتی قادری سجادہ نشین بارگاہ شاہ راج پیٹھ آلیر ورنگل روڈ نے حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رحمہ اللہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اسلامی تصوف میں خلافت ، پیری اور مریدی کو ایک منظم روحانی نظام کی حیثیت حاصل ہے وہ آمنہ فنکشن ہال میلاد روڈ پانی کی ٹانکی سنتوش نگر حیدرآباد میں سالانہ فاتحہ حضرت محمد یوسف نوراللہ شاہ چشتی قادری شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقعہ پر سرپرست جلسہ حضرت سید شاہ شجاع الدین محمد حسینی ثانی المعروف بہ صوفی حبیب علوی بن حسین بن احمد بن جنیدی العلوی الحسینی نے حضرت صوفی سید مرتضیٰ علی شاہ حسینی المعروف بہ حضرت افسر پاشاہ جمیع السلاسل کی 11765 شجروں میں پہلی جلد حضرت سید نظام الدین اولیاء مقبول الہی اورنگ آبادی رحمہ اللہ 135 شجروں کی رسم اجراء انجام دی اور حضرت صوفی افسر پاشاہ کے خلفاء کو شجرہء عالیہ عطا کیا۔ صدر محفل علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری نے حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رحمہ اللہ ’’مخزن السلاسل غازیہ 116 شجروں‘‘ کی رسم اجراء انجام دی ۔ محفل کی نگرانی جناب صوفی محمد امتیاز علی شاہ المعروف صوفی محمد حمید الدین چشتی قادری نے کی۔ محفل سماع حیدرآباد کے مشہور و معروف قوال جے کے شاہین جہانگیر خالدی نے اردو عربی اور فارسی میں عرفانی کلام ونغمہء چشتی پیش کیا ۔