جلسہ عام کی اجازت کیلئے کسانوں کی ہائی کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد۔/14 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کسانوں کی جانب سے تروپتی میں جلسہ عام کی اجازت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے کل 15 ڈسمبر کو وکلاء کے دلائل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف امراوتی کو دارالحکومت کے طور پر برقرار رکھنے کیلئے کسانوں کی ریالی تروپتی پہنچ چکی ہے۔ حکام جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت سے انکار کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں عدالت میں درخواست داخل کی گئی۔ر