جلسہ فضائل یوم عاشورہ کا انعقاد

   

ظہیر آباد ۔ 14 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمیع علماء ظہیرآباد کے زیرِ اہتمام مسجد نور الٰہی فرینڈز کالونی علی پور ظہیر آباد میں بعد نماز مغرب جلسہ فضائل یوم عاشورہ اور اصلاح معاشرہ منعقد کیا گیا۔ مفتی نذیر احمد حسامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کے روزے رکھنے کی وجہ سے اللہ تعالی ایک سال پہلے کے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں اور شہادت حسین کا پیغام یہ ہے کہ حق پرست اور خدمت گزار آدمی ہی کا انتخاب کیا جائے اس لئے کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے یزید کی بیعت نہیں کی اور کربلا کے میدان میں بھی عین لڑائی کے دوران نماز کو نہیں چھوڑا۔ جلسے کی نگرانی مسجد کے صدر حاجی مسجد کے امام حافظ سجاد اور محلے کے نوجوانوں نے کی ۔

بھونگیر میں مجالس عزاء کا اہتمام
بھونگیر ۔ 14 جوائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عاشور خانہ سجادیہ عابدی ولا قاضی محلہ بھونگیر میں مجلس عزا سالانہ 7 بجے شب مقرر ہے۔ مبین مجلس ہاشم رضا بیان کریں گے گروہ عون و محمد بھونگیر کا ماتم ہوگا۔
٭٭ سید عمران فصیح کی اطلاع کے مطابق مجلس عزا سالانہ 9 بجے شب برپا ہوگی جس کو جناب ہاشم رضا عارفی بیان کریں گے گروہ عون محمد بھونگیر کا ماتم ہوگا۔
٭٭ بمقام قاضی محلہ بمکان محمد لائق صاحب 10 بجے شب مجلس عزا مقرر ہے۔ سواری علم مبارک اٹھائے جائے گی گروہ عون محمد ؐ کا ماتم و نوحہ خوانی ہوگی۔
٭٭ بارگاہ حضرت عباس شطرنجی محلہ میں مجلس عزا سالانہ 10:30 بجے برپا ہوگی۔ سواری علم مبارک حضرت عباس اٹھائے جائے گی۔ مبین مجلس ہاشم عارفی بیان کریں گے۔
٭٭ جناب سجاد حسن کے مکان قاضی محلہ بھونگیر مجلس عزا سالانہ بوقت بعدنماز مغرب مقرر ہے۔ سواری علم مبارک حضرت عباس اٹھائے جائے گی۔ گروہ عون و محمد ؐ کا ماتم و نوحہ خوانی ہوگی۔