کریم نگر : حافظ سید رضوان اشرفی فلاحی کے اطلاع کے بموجب مدرسہ اسلامیہ فیض ابرار گودام گڈہ کریمنگر کے زیراہتمام 11 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء این این گارڈن اشوک نگر کریمنگر میںعظیم الشان جلسہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم ودستار بندی حفاظ کرام منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی مولانا حافظ و قاری احمدفلاحی مدظلہ شیخ الحدیث جامعہ سلیمانی گجرات ہونگے ۔اس جلسہ کی صدارت جناب مفتی محمد یونس القاسمی فرمائینگے ۔زیر نگرانی جناب مفتی محمد غیاث محی الدین کریمنگر کرینگے۔ دیگر اضلاع منڈلوں سے آنے والے تمام مہمانوں کیلئے این این گارڈن اشوک نگر میں طعام کا نظم کیا گیا۔ خواتیں کے لیئے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا ۔
