نئی دہلی 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میرٹھ کی جیل کے پون جلّاد کے تہاڑ جیل انتظامیہ سے ملاقات کی اطلاع ہے۔ یہ ملاقات نربھئے کیس کے مجرمین کو پھانسی دینے کی تاریخ سے دو دن قبل ہوئی ہے۔ نربھئے کیس کے چاروں مجرمین کو یکم فروری کی صبح پھانسی دی جانی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پون جلّاد جیل کے احاطہ میں رہیں گے اور جمعہ کے روز پھانسی دینے کے انتظامات اور دیگر اُمور کا جائزہ لیں گے۔ دوسری طرف یہ اندیشہ ہے کہ پھانسی کی سزا پر عمل آوری میں تاخیر ہوسکتی ہے کیوں کہ ایک مجرم نے رحم کی درخواست دی ہے۔