جل بائیڈن کی سالگرہ ،بائیڈن اور اہلیہ کی سائیکلنگ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی سالگرہ کے موقع پر صدر جو بائیڈن اور اہلیہ نے ایک ساتھ وقت گزارا اور سائیکل بھی چلائی۔ اس دوران دونوں بہت ہی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔جل بائیڈن کی 70 ویں سالگرہ پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی سرکاری مصروفیات سے کچھ وقت کا وقفہ لیا۔بائیڈن نے اہلیہ کے ساتھ اپنی آبائی ریاست ڈیلاویر کے سمندر پر دن گزارا۔جل بائیڈن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن اور اہلیہ نے سالگرہ کا دن ریاست ڈیلاویر کے Rehoboth بیچ پر گزارا۔واضح رہے کہ جوبائیڈون جوامریکی سیاست دان ہیں جو 2009ء سے 2017ء تک ہ امریکہ کے 47ویںنائب صدر رہے۔ یہ 1973ء سے 2009ء نک ڈیلاویر کے لیے سناٹر بھی رہے اور اب موجودہ امریکی صدر ہیں۔