جل شکتی ابھیان سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد

   

محبوب نگر: مشن کاکتیہ کے کاموں کے آغاز کے بعد ضلع میں نہ صرف کاشت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ زمینی سطح آب میں بھی معقول اضافہ ہوا ہے۔ ضلع کلکٹر وینکٹ رائو چہارشنبہ کی شام اپنے کیمپ آفس میں منعقدہ جل شکتی ابھیان کے جائزہ اجلاس سے مخاطب تھے۔ انہو ںنے کہا کہ تمام محکمہ جات کے اشتراک اور تعاون سے ہی جل شکتی ابھیان پروگرام کامیاب ہوسکتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مشن کاکتیہ واٹر شیڈ، ضمانت روزگار اسکیم کے بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ انہو نے کہا کہ جڑچرلہ، محبوب نگر اور دیورکدرہ 3 اسمبلی حلقوں میں محکمہ آبپاشی کے ذریعہ 23 کے منجملہ 19 کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ باقی 4 کاموں کو بھی جنوری میں مکمل کرلینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیک ڈیم کی تعمیر سے ہی کاشت میں اضافہ کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو پابند کیا کہ ضمانت روزگار اسکیم، تالاب کنٹوں کی مرمت کا کام تیزی سے مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔ اجلاس میں ڈی آر ڈی او یادیا، ایس ای اریگیشن نرسنگ رائو و دیگر عہدیدارموجود تھے۔