سرینگر 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے مرکز کو نوٹس روانہ کرتے ہوئے 27 اپریل تک جواب طلب کیا ہے اور جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے عسکریت پسند تنظیموں سے غیر قانونی روابط کے الزام کے سلسلے میں یہ نوٹس روانہ کی ہے جسے اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل طاہر نجیب شمسی نے قبول کیا۔ درخواست گذار قانون داں سید مصعب نے کہاکہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے غیرقانونی روابط کے سلسلہ میں امتناع عائد کرنے سے پہلے حکومت نے مقررہ طریقہ کار کی پابندی نہیں کی اور جماعت کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔ اُن کے دلائل کی سماعت کے بعد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے جج نے فیصلہ کیاکہ اِس سلسلہ میں مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا جائے۔ جموں و کشمیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر جماعت اسلامی ہند کی ایک شاخ کے طور پر 1945 ء میں قائم ہوئی تھی۔
