جماعت اسلامی پابندی ہٹانے پر انتخابات کیلئے تیار

   

سرینگر: ایک اہم پیش رفت میں ممنوعہ تنظیم جماعت اسلامی نے مرکزی حکومت کی طرف سے پابندی ہٹانے کی شرط پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ 2019کے اوائل میں وزارت داخلہ نے مبینہ طور ملی ٹنسی سرگرمیوں کی حمایت کرنے کی بنیاد پر جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جماعت اسلامی کے ایک سینئر عہدیدار نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے پابندی ہٹانے کی شرط پر جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے ۔جماعت کو 2019 کے اوائل میں وزارت داخلہ نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت مبینہ طورپر ملی ٹینٹ سرگرمیوں کی حمایت کرنے کی پاداش میں ممنوعہ جماعت قرار دیا تھا۔جماعت اسلامی کے سینئر رہنما غلام قادر وانی نے کہاکہ ہم جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔