نئی دہلی۔13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے تبلیغی جماعت کے بیرونی شہری ارکان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ان افراد کے پاسپورٹ اور مختلف سفری کاغذات ضبط کرلئے گئے ہیں حالانکہ وہ کورونا کورنٹائن کی تکمیل کرچکے ہیں۔ یہ جماعت کے وہ ارکان ہیں جو لاک ڈاؤن سے قبل دہلی کے نظام الدین مرکز کے اجتماع میں شامل ہوئے تھے۔ اس کیس کی تحقیقات کرنے والی پولیس ان سے پوچھ تاچھ کرے گی ۔ فی الحال تقریباً 700 پاسپورٹس جمع کرلئے گئے ہیں۔ بیرونی شہریوں کی صحیح تعداد قطعیت سے معلوم نہیں جو اجتماع میں شریک ہوئے۔ اب تک کی کارروائی میں مزید چند باقی رہ جانے کا شبہ ہے۔