جمال خشوگی قتل کیس: ترک استغاثہ نے ملزمان کی چارج شیٹ تیار کر لی

   

انقرہ ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ترک استغاثہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں بیس افراد پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔ استنبول میں چیف پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹیلی فون ریکارڈ، سفری دستاویزات، سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور پچاس سے زائد گواہوں کی بنیاد پر چارج شیٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ ملزمان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سابق چیف آف انٹیلیجنس سروس احمد العصیری اور قریبی مشیر سعود القہطانی بھی شامل ہیں، جن پر سعودی نڑاد صحافی خاشقجی کو پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت قتل کا الزام ہے۔ دفتر استغاثہ نے انٹرپول کا سہارا لے کر تمام بیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔