حیدرآباد : /9 نومبر (راست) ونٹر اتسو میلہ کا جمخانہ گراؤنڈ پر شاندار افتتاح جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر جناب فاروق حسین و جناب مرزا رفیق بیگ موجود تھے ۔ آرگنائزر نے بتایا کہ دو سال کے کافی لمبے عرصے کے بعد جمخانہ گراؤنڈ پر ونٹر اتسو میلہ کے انعقاد سے عوام میں کافی جوش پایا جارہا ہے ۔ اس نمائش میں 250 سے زائد اسٹالس موجود ہیں ۔ جس میں کشمیری و بنگالی اسٹالس و لیدر گوڈس ، کراکری ، آئسکریم ، چاٹ کے اسٹالس ہمہ اقسام کے جھولے کے علاوہ روبوٹیک پارک موجود ہیں جو عوام کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر : 9849149393 پر ربط قائم کریں ۔