جمعتہ الوداع کیلئے ایڈوائزری جاری، گھر پر نماز ادا کرنے کی اپیل

   

لکھنو: لکھنو میں واقع اسلامک سنٹر آف انڈیا نے مسلمانوں کو گھروں میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسلامک سنٹر کے چیئرمین اور لکھنو عیدگاہ کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ الوداع جمعہ کے موقع پر بھی کووڈ-19 سیکورٹی پروٹوکول پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ سبھی کو گھر پر چار یا زیادہ لوگوں کے ساتھ ایک گروپ کی شکل میں جمعہ الوداع یعنی رمضان کے آخری جمعہ کی نماز ادا کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نماز ادا کرتے وقت بھی ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ بنائے رکھیں۔‘‘مولانا خالد رشید نے کہا کہ پانچ لوگ ہی مسجد میں جمعۃ الوداع کے لیے موجود رہیں۔