حیدرآباد 9 جولائی (پریس نوٹ) صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان نے بتایا کہ عازمین حج کو جمعرات تا ہفتہ 11 تا 13 جولائی حج ہاؤز میں 10.30 بجے تا 4 بجے شام ٹیکہ لگوایا جائے گا۔ ایسے عازمین حج جن کا کور نمبر 1 سے 1500 تک ہے وہی استفادہ کرسکتے ہیں۔ جمعہ 12 جولائی کو کور نمبر 1501 تا 3000 کو ٹیکہ لگوایا جائیگا۔ ہفتہ 13 جولائی کو کور نمبر 3001 تا 5000 عازمین حج کو ٹیکہ لگوایا جائیگا۔ محمد مسیح اللہ خان نے عازمین سے ادباً خواہش کی کہ وہ مذکورہ تاریخوں میں حج ہاؤز آکر ٹیکہ لگوالیں۔ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ ایسے عازمین جو حیدرآباد، سکندرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل سے تعلق رکھتے ہیں وہی عازمین استفادہ کرسکیں گے۔ تفصیلات کیلئے عازمین حج اس نمبر پر 040-23298793 یا پھر تلنگانہ حج کمیٹی، حج ہاؤز نامپلی کے دفتر پر دفتر کے اوقات میں معلومات اور رابطہ کرسکتے ہیں۔
