معین آباد میں درجہ حرارت 5.5 ریکارڈ کیا گیا ۔ اضلاع میں بھی سردی کا قہر
حیدرآباد11ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کی صبح جاریہ سال کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ تین یوم سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت میں 2یا3ڈگری کی گراوٹ ریکارڈ کی جائیگی۔ دونوں شہروں و نواحی علاقوں میں انتہائی سرد صبح کی توثیق ہوئی ہے۔ معین آباد میں درجہ حرارت 5.5ریکارڈ کیاگیا جبکہ ابراہیم پٹنم میں درجہ حرارت 6.6 ڈگری ریکارڈ کیاگیا ہے۔اسی طرح حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی شیرلنگم پلی میں 7.1 ڈگرسی ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ راجندر نگر میں 8.3‘مولیٰ علی میں 8.9‘ گچی باؤلی میں 10.6 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ۔قطب اللہ پور میں درجہ حرارت 10.7 ‘شیورام پلی میں 10.8‘ ویسٹ ماریڈ پلی میں 11‘ بی ایچ ای ایل میں 11.2 ‘ کشن باغ میں 11.7‘ بشیر باغ میں 12 ‘ اور چارمینار میں 12ڈگری ریکارڈ کیاگیا ۔ناگول ‘ حیات نگر ‘ کاروان ‘ حمایت نگر ‘ گولکنڈہ میں بھی درجہ حرارت 12ڈگری ریکارڈ کیاگیا ۔بیگم پیٹ میں 12.4‘ ترملگیری میں 12.6 اورملکاجگری کے علاقہ میں 12.9 ڈگری ریکارڈ کیاگیا ۔ محکمہ موسمیات نے جو پیش قیاسی کی تھی اس کے مطابق حیدرآباد و سکندرآباد و بیشتر اضلاع میں 16 ڈسمبر تک شدید سردی کی لہر رہے گی ۔ ماہرین کا کہناہے کہ آئندہ تین یوم ریاست میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔تلنگانہ میں سب سے زیادہ سردی کمرم بھیم آصف آباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 5.4 رہا‘ رنگاریڈی میں 5.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ سدی پیٹ میں 6.4‘عادل آباد میں 6.1 ‘ وقارآباد میں 6.7‘ نرمل میں 7.3‘ کاماریڈی 7.3‘ نارائن پیٹ7.3‘ جگتیال 7.5‘ سرسلہ 7.7 میدک 7.8‘ پدا پلی 7.8‘ نظام آباد 8 ‘ سرسلہ 8‘ منچریال 8.1‘ ناگرکرنول 8.2‘ بھوپل پلی 8.4‘ اور ملوگو میں 8.4ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ۔ دونوں شہروں کے علاوہ نواحی علاقوں میں رات کے اوقات میں ریکارڈ کی جانے والی سرد ہواؤں کو دیکھتے ہوئے ماہر اطباء نے مشورہ دیا ہے کہ شہریوں کو سرد ہواؤں کے دوران گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔3
