ریاض :جدہ کی سعودی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو سورج اذان کے وقت خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ میڈیا کے مطابق سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاھر نے کہا ہے کہ جمعہ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس طرح سورج کی طرف دیکھنے سے کعبہ شریف کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سورج دن کو 12 بج کر 27 منٹ پر اذان کے وقت 90 ڈگری کی بلندی پر ہوگا اور اسی وقت یہ خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔ اسی وقت قبلے کی سمت بھی متعین کی جا سکتی ہے۔فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا کہ یہ اس سال کا دوسرا اور آخری واقعہ ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 2023 میں مئی میں بھی سورج خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔