جمعہ کو پاکستان گھنٹہ برائے کشمیر منائے گا

   

پاکستان آرمی نے چہارشنبہ کو کہا کہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے ’کشمیر گھنٹہ‘ منایا جائے گا ۔ آرمی کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے یہ اعلان وزیراعظم عمران خان کے پیر کو دیئے گئے بیان کے پس منظر میں کیا ہے جبکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یگانگت کیلئے ہر ہفتہ ایونٹ منعقد کریں گے ۔

یو این منسٹر برائے کشمیر کو پاکستان کا مکتوب
پاکستان کی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے چہارشنبہ کو متعدد اقوام متحدہ عہدیداروں کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے ۔ 18 خصوصی عہدیداروں کو موسومہ مکتوب میں شیریں نے ان سے اپیل کی کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے اپنے متعلقہ خط اعتماد کی مطابقت میں مداخلت کریں ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آرٹیکل 370 کے سبب کشیدگی ہے۔