جمعہ کی صبح تک بھی دہلی کے این سی ار میں بارش مسلسل جاری

   

نئی دہلی: دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جمعہ کی صبح بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے (آئی ایم ڈی) نے صبح کہا ہے کہ اگلے دو گھنٹوں کے دوران دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 5 اور 6 مارچ کو پنجاب اور ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی اور مغربی اتر پردیش میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان بہت زیادہ ہے۔