جمعہ کی نماز پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی ہندو مہاسبھا کی لیڈر پوجا شکون پانڈے کے خلاف مقدمہ درج

   

علی گڑھ میں جمعہ کی نماز پر پابندی کے معاملے میں ہندو مہاسبھا کی قومی سکریٹری ڈاکٹر پوجا شکون پانڈے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل میونسپل مجسٹریٹ کی جانب سے ان کے خلاف نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سچ بولنے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہیں۔ پوجا کے خلاف فرقہ وارانہ بیان دینے اور مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔علی گڑھ انتظامیہ کے مطابق پانڈے نے متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔پوجا پانڈے نے ایک میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ جمعہ کی نماز کے موقع پر لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہونی چاہیے۔