جمعیتہ العلماء سدی پیٹ کی تشکیل جدید، حافظ عبدالسمیع صدر

   

Ferty9 Clinic

سدی پیٹ ۔ مولانا عبید الرحمن ندوی پریس سکریٹری جمعیتہ علماء شاخ سدی پیٹ کی اطلاع کے بموجب جلسہ انتخابات صدارت و اراکین جمعیت بمقام مسجد رشید سدی پیٹ میں انعقاد عمل میں آیا جس میں بحثیت مبصرین علامہ مولانا مفتی زبیر قاسمی دامت برکاتہم جنرل سیکرٹری جمعیتہ العلماء آندھرا پردیش و تلنگانہ اور وسیم جاوید جنرل سیکرٹری سٹی جمعیتہ علماء نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مفتی زبیر قاسمی دامت برکاتہ نے کہا کہ جمعیتہ العلماء ہند ایک اصولی تنظیم ہے جو مسلمانوں کے مذہبی تعلیمی اور معاشرتی، تمدنی اور شہری حقوق کی تحصیل کرتی ہے۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انڈین یونین کے مختلف فرقوں کے درمیان میل جول پیدا کرنے اور اسکو مضبوط کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ علوم عربیہ و اسلامیہ کا احیاء اور موجودہ حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی نظام کا اجراء کرتی ہے۔حافظ و قاری عبدالسمیع کو صدر جمعیت، مولانا خلیل الرحمن اسعدی کو جنرل سیکرٹری کیلئے منتخب کیا گیا۔ نائب صدور کی حیثیت سے محمد عبدالقیوم مجیب، مفتی اسماعیل قاسمی، مولانا نوشاد عالم، سکریٹری کی حیثیت سے مولانا تنزیل الرحمٰن، محمد عبدالقادر جمعو، علیم الدین، خازن مرزا افسر بیگ، پریس سکریٹری مولانا عبید الرحمان ندوی اور لیگل سکریٹری کی حیثیت سے قاضی محمد ظہیرالدین ایڈوکیٹ کا انتخاب عمل میں آیا۔ اراکین جمعیت میں مولانا تنویر، حافظ اسلم، حافظ لئیق، حافظ مجاہد، قاضی محمد ظہور الدین، محمد ابرار، محمد رحیم، ضیاء الدین منظور، محمد خلیل، نواز صاحب اپنی بحثیت کارکن شامل ہیں۔