پرکاشم ۔ جمعیتہ العلماء ضلع پرکاشم کی جانب سے الحاج مولاناحافظ پیر شبیر احمد صدر، جمعیتہ العلماء آندھرا پردیش و تلنگانہ کی ہدایت پر مولانا الحاج سید محمد رفیع قاسمی صدر، جمعیتہ العلماء ضلع پرکاشم کی قیادت میں نیلور کے بعض علاقے، جہاں حالیہ زبردست بارش کی وجہ سے کافی مالی نقصان ہوا ہے ۔ 8 ٹن سے زائد چاول ودیگر اشیاء جوانٹ کلکٹر ضلع پرکاشم مرلی آئی اے ایس نے جھنڈی دکھا کر دفتر جمعیتہ العلماء ضلع نیلور روانہ کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر ضلع پرکاشم مرلی نے کہا کہ آفات اور حادثات کے موقع پر متاثرین کی مدد کیلئے لوگوں کو ایسے ہی آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں بھی اگر اسی طرح امداد کے لئے آگے بڑھیں گی تو متاثرین کی باز آباد کاری جلد ممکن ہوگی۔ اس موقع پر مولانا شیخ محمد اقبال قاسمی نائب صدر جمعیتہ العلماء ضلع پرکاشم حافظ سید محمد آصف جنرل سکریٹری ، مولانا محمد حنیف قاسمی سکریٹری ، حافظ شیخ) احمد شریف خازن و دیگر علماء و اراکین موجود تھے ۔