جمعیتہ علماء ضلع ورنگل کی جانب سے مہاراشٹرا متاثرین کی امداد

   

Ferty9 Clinic

ورنگل: صوبہ مہاراسٹرا میں بارش و سیلاب متاثرین کے لئے جمعیتہ علماء ضلع ورنگل کی جانب سے مختلف مساجدکے مصلیان اور اس کے اطراف و کناف کی عوام کی جانب سے جملہ 1لاکھ 15ہزار روپئے فنڈز جمع کرکے مولانا محمد عبدالستار قاسمی ، مولانا محمد فصیح الدین قاسمی سرپرست جمعیتہ علماء ورنگل کی قیادت میں ایک وفد ریاستی دفتر جمعیتہ علماء تلنگانہ و اندھرا پردیش مسجد زم زم ،باغ عنبر پیٹ حیدر آباد پہنچ کر ریاستی صدر و سابق ایم ایل سی جناب مولانا حافظ پیر شبیر احمد کے حوالہ کیا ۔اس وفد میں مولانا محمد عبدالعظیم قاسمی صدر جمعیتہ علماء ورنگل ،نائب صدور حافظ محمد نصیر الدین حسامی ، مولانا حیدر سمیع اللہ حسینی ،صدر سٹی جمعیتہ علماء ورنگل حافظ محمد مجاہد علی شامل ہیں ۔اس موقع پر حافظ پیر خلیق احمد صابر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے 1لاکھ 15ہزار روپئے اکھٹا کرکے حوالہ کرنے پر ورنگل کے تمام جمعیتہ علماء کے ذمہ داروں سے اظہار تشکر کیا ۔