جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کا اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( راست ) : سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء گریٹر کے بموجب گریٹر حیدرآباد کے تمام علماء ، حفاظ ، ائمہ ، موذنین ، خدام دین اور کارکنان جمعیتہ کا اہم اجلاس 14 نومبر کو بعد عشاء جامع مسجد دارالشفاء میں منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری صدر گریٹر حیدرآباد صدارت کرینگے ،مولانا عبدالقوی جمعیتہ علماء خدمات اور کارنامے کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا ۔۔