کریم نگر۔ 14 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مدرسہ افضل العلوم محلہ سوران جمعیت الحفاظ کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبد الجبار خان مدنی محوی مدینہ منورہ کی تصنیف کردہ کتاب مناجات اسمائے الہیہ کی رسم اجراء انجام دی گئی مفتی شاداب تقی قاسمی نے کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی ڈاکٹر عبد الجبار خان نے اپنی تصنیف شدہ کتاب کی افادیت اور اسکے فوائد بیان کیا اس موقع قاضی احمد منقبت شاہ خان صدر جمعیت الحفاظ ،مفتی عبد الحمید ،مولانا کاظم الحسنی، مفتی شاداب ،حافظ محمد معظم حسین ،حافظ ضیاء اللہ خان، حافظ وسیم الدین ،حافظ صادق، علی احمد ،حافظ رضوان فلاحی، حافظ فرید الدین امجد ، ڈاکٹر عبدالقدوس ،ڈاکٹر عبد الجبار ،لیاقت علی وغیرہ موجود تھے۔