کوہیر ۔ یکم جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جامع مسجد کوہیر میں آج 17 جنوری کو ہونے والے اجتماع عام کے پوسٹر کی رسم اجرائی کے بعد جمعیت علماء کے مشاورتی اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر حافظ صابر جمعیت علماء ریاست تلنگانہ جنرل سکریٹری نے شرکت کی اور مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقاصد کو پیش کیا، انہوں نے کہا کہ اوقافی جائیدادوں کا تحفظ کیا جائے اور کسی بھی مذہبی عبادت گاہوں و مقدس شخصیات کے متعلق نازیبا خیالات کے خلاف اسمبلی میں بل پاس کیا جائے، اور جمعیت علماء ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کی جانب سے حکومت تلنگانہ سے اقلیتوں کے مطالبات کو منوانے کی لیے شروع کی جانے والی تحریک کا آغاز مورخہ 17 جنوری سے جامع مسجد کوہیر میں بعنوان’’ موجودہ حالات اور ملت کی ذمہ داریاں ،، اجلاس عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، اسی طرح ریاست بھر میں انعقاد کیا جائیگا اور آخر میں 26 اپریل 2025 کو جمعیت علماء ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کی جانب سے ریاستی سطح کا مرکزی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اور آخر میں انہوں نے عامتہ المسلمین سے گزارش کی کہ جمعیت علماء کی اس تحریک کے ابتدائی اجلاس مورخہ 17 جنوری جامع مسجد کوہیر کے اجلاس سے جمعیت علماء ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے 26 اپریل 2025 کے اختتامی حیدرآباد مرکزی اجلاس تک شرکت کے ذریعہ بھر پور تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر مولانا اسلم سلطان صدر جمعیت علماء ضلع سنگاریڈی، مفتی عبدالصبور جنرل سیکرٹری جمعیت علماء سنگاریڈی، حافظ اکبر خازن جمعیت علماء سنگاریڈی، عبدالقدیر ‘مفتی عبدالباسط صدر جمعیت علماء کوہیر منڈل، مولانا سلمان آفاق جنرل سکریٹری جمعیت علماء کوہیر منڈل، مولانا شوکت ، عبدالرحیم،محمد اقبال، حافظ شفیع، حافظ خلیل، کے علاوہ عبدالحنان جاوید سابقہ نمائندہ منڈل پریشد رکن، نوجوانان کوہیر عبدالمتین اسماعیل، محمد خضر اسلم کے بشمول کوہیر مستقر کی مساجد کے آئمہ و موذنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔