جمعیۃ العلماء دومکنڈہ منڈل کی تشکیل

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی :محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کے بموجب حضرت مولانا مفتی غیاث الدین قاسمی کی صدارت میں ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع کے منڈلوں میں جمعیۃ علماء ہند کے یونٹوں کی تشکیل عمل میں لائی جا رہی ہے، انتخاب سے پہلے ممبر سازی کا مرحلہ الحمد للہ مکمل ہوچکا ہے، حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی ونائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ و آندھرا کی قیادت میں دومکنڈہ منڈل کے مسجد حلیمیہ میں دومکنڈہ منڈل سے تعلق رکھنے والے ذمہ دار احباب اور صدور مساجد اور ائمہ مساجد نے انتخابی نشست میں شرکت کی۔ اس نشست میں جمعیۃ علماء منڈل دومکنڈہ کے انتخابات عمل میں آئے، چنانچہ حسن بن عبد الرحمن صاحب صدر، محمد آصف صدر بی بی پیٹ جنرل سکریٹری، جبکہ سعداللہ حسن بحیثیت مشیر ایسے ہی نائبین صدور میں حافظ محمد سرتاج، سکریٹری کے طور پر مولانا قاری عظمت علی و منڈل کے ہر دیہات سے ایک ایک فرد کا ممبران کے لئے حسن انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع سے مولانا نظرالحق قاسمی نائب صدر منڈل کاماریڈی، مولانا منظور عالم مظاہری صدر منڈل کاماریڈی حافظ محمد تقی الدین، محمد سمیر موجود تھے۔ حافظ محمد عبدالرحمن نائب صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی دعا پر نشست کا اختتام عمل میں آیا۔