بھینسہ :گذشتہ روز جمعیۃ العلماء ضلع نرمل کے انتخابی اجلاس کا انعقاد بعد نماز ظہر بمقام مسجد زکریا مغل پورہ مستقر نرمل عمل میں آیا جس کی نگرانی مولانا مفتی مصدق القاسمی نے کی ۔ ضلع نرمل کے تمام اراکین جمعیۃ کی متفقہ رائے سے مولانا مفتی عبد الغنی قاسمی مہتمم مدرسہ معہد الابرار بھینسہ کو بحیثیت صدر اور مولانا مفتی الیاس احمد حامد قاسمی نرمل کو بحیثیت جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا جبکہ بحیثیت نائب صدور مولانا شاہد قاسمی خانہ پور، حافظ عبد الرفیق بھینسہ اور مولانا عبد العلیم قاسمی نرمل کا انتخاب عمل میں آیا۔ خازن کے عہدہ کے لئے حافظ سید عبداللطیف بھینسہ کو نامزد کرتے ہوئے بحیثیت سکریٹریز مولانا شاہد غفران قاسمی مہتمم دارالعلوم جامعہ عربیہ بھینسہ، مولانا مفتی نعمان نجیب قاسمی نرمل کو منتخب کیا گیا جمعیۃ العلماء ضلع نرمل کی اس انتخابی اجلاس میں ضلع نرمل و اطراف سے تقریبا 100 سے زائد علماء و حفاظ اور محبان جمعیۃ العلماء نے شرکت کرکے جمعیۃ کو مستحکم کرنے اور منتخب شدگان کا ہر ممکن تعاون کرنے کا عزم مصمم کیا۔ آخر میں مولانا مفتی مصدق القاسمی کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔