جمعیۃ العلماء کاماریڈی کی ممبرسازی کا آغاز

   

کاماریڈی : مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری کے مطابق 11 جولائی 2021 بروز یکشنبہ صبح 11 بجے دفتر جمعیۃعلماء کاماریڈی واقع مدرسہ مصباح الہدیٰ اندرا نگر کالونی کاماریڈی بصدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃعلماء کاماریڈی ممبر سازی کے لئے اجلاس منعقد ہوا، حافظ محمد جہانگیر حلیمی نائب صدر سٹی جمیعۃعلماء حیدرآباد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع سے علماء ائمہ حفاظ ونوجوانان کاماریڈی نے محلہ واری سطح پر ہر گھر ہر فرد تک پہنچ کر جمعیۃعلمائے ہند کے اغراض و مقاصد وتعمیری کاموں سے عامۃ المسلمین کو واقف کرواتے ہوئے جمعیۃ کی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کا عزم کیا، اس اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر سٹی جمعیت مہمان خصوصی نے کہا کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ العالی کی قیادت وامارت میں ملک کے چپہ چپہ میں جمعیۃ کے کارکنان سرگرم عمل ہیں، بلا لحاظ مذہبی وابستگی کے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔اس موقع پر جناب حافظ عبدالرحمن حلیمی، حامد پاشاہ صاحب، حافظ آصف صاحب، حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃمولانا منظور عالم صاحب صدر جمعیۃ منڈل کاماریڈی، حافظ محمد تقی الدین منیری جنرل سکریٹری جمعیۃ منڈل علماء کاماریڈی، شیخ اسماعیل بھائی صدر جمعیۃ حلقہ بلال، محمد حنیف صدر جمعیۃ حلقہ نور، مولانا ابصار صاحب منڈل راماریڈی، حافظ سعود صاحب منڈل تاڑوائی، حافظ مجاہد منھاجی مسجد رحمت الہی، حافظ عبیدالرحمن انور مسجد عمر فاروق، حافظ عبدالواجد صاحب حلیمی مسجد محبوب صالحین، حافظ عدنان ذاکر حسینی مسجد مظہر النساء رحمت نگر، حافظ محمد عبدالحلیم نقشبندی نائب امام مسجد نور، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی امام وخطیب مسجد محمود اشرف، حافظ محمد ارشد حلیمی sbc، اور ڈاکٹر عبدالصمد کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر صاحب کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا حافظ محمد عبدالرحمن حلیمی کی دعاء پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔