کریم نگر۔10؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے مطابق 8 ستمبر پیر عصری اسکولس کے طلباء وطالبات کے درمیان سترہواں ’’سیرت النبیؐ معلوماتی ومسابقتی امتحان‘‘ کا کامیاب انعقاد حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد ( صدر جمعیۃعلماء تلنگانہ )کی حسب ِ ایما ء مفتی مفتی محمد یونس القاسمی (صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر )کی نگرانی میں عمل میں آیا۔آئی،بی ،اے ،ایس ،ایف ،ایس،اور ایس ،ایس ،تین مراکز امتحان میں ایک ہزار طلباء وطالبات نے شرکت کی ،اور سیرت النبیؐ پر اپنی معلومات کا مظاہرہ کیا۔آئی ،بی ،اے گارڈن کشمیر گڈہ میں مفتی محمد یونس القاسمی اور حافظ سید رضوان ( خازن جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) نے ،ایس،ایف،ایس گارڈن کارخانہ میں مفتی محمد غیاث محی الدین (نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگراو ر ایس ایس گارڈن کارخانہ گڈہ میں مولانا محمد عمر فاروق قاسمی نقشبندی(صدر سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر ) نے نگرانی کے فرائض انجام دئیے۔اس موقع پر تینوں سنٹرس پر جمعیۃ علماء کے ذمہ داران حافظ عبدالمجید اشتیاق (سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) حافظ محمد اسماعیل راشد(سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) مفتی محمد عبدالعلیم قاسمی ‘مولانا سید مزمل اسعدی(نائب صدر حلقہ کارخانہ گڈہ)مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی ‘مفتی محمد شاداب قاسمی ‘ عرفان الحق ( نائب صدر حلقہ کارخانہ گڈہ) جناب وسیع صاحب ( خازن حلقہ کارخانہ گڈہ) حافظ محمد شہباز( خازن سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر) مولانا محمد اشرف قاسمی،حافظ محمد مصدق ،مفتی ابلاغ قاسمی ،حافظ خواجہ فرقان الدین ،محمدعبدالوحید،حافظ شیخ عمران بیگ کے علاوہ دیگر حضرات موجود تھے۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد یونس القاسمی نے کہا کہ جلسہ تقسیم انعامات وسیرت النبیؐ16 ستمبر منگل 6بجے شام شالیمار فنکشن ہال کشمیرگڈہ میں منعقد ہوگا،جس میں شہر وریاست کے علماء کے خطابات ہوں گے اور کامیاب طلباء میں قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔