جمعیۃ علماء کا قیدیوں کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جمعیۃ علماء ہند نے آج کہا کہ کورونا وائرس وباء کے تناظر میں ہندوستا ن بھر کی جیلوں میں بند اہل قیدیوں کیلئے مشروط ضمانت یا پیرول کی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ صدر جمعیۃ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مارچ میں اس معاملہ کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے تمام ریاستی حکومتوں کو کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی تھی تاکہ انسانی بنیادوں پر قیدیوں کو ضمانت یا پیرول پر چھوڑا جائے لیکن کئی ریاستوں نے ابھی تک بے عملی کا مظاہرہ کیا ہے ۔