کریم نگر۔ کریم نگر۔جمعیت علماء (ارشد مدنی )کریم نگر کے زیر اہتمام TET میں کوالیفائیڈ طلباء کا تہنیتی پروگرام پیکاک ریسٹورنٹ میں مفتی اعتماد الحق قاسمی صدر جمعیت علماء کریم نگر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر متین الدین قادری، ممبر TSPSC اور سید روف ریحان نے شرکت کی اس پروگرام میں TRT کی مفت کوچنگ کا آغاز کیا گیا طلباء کیلئے مفت اورینٹیشن پروگرام رکھا گیا ٹاپرطلباء کو مومنٹو اور شال پوشی کی گئی کوچنگ دینے والے فیکلٹی کو بھی تہنیت پیش کی گئی ڈاکٹر متین الدین قادری گروپ 1 اور TRT کے طلباء کو بہترین تربیتی لیکچر دیا روف ریحان صاحب نے بھی طلباء کو امتحان کی تیاری کیسے کریں۔ اس پر روشنی ڈالی مفتی اعتماد الحق قاسمی کے صدارتی خطاب کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا اس موقع پر کمال الدین کنٹراکٹر عبد المتین۔ ماجد عثمانی سرور شاہ بیابانی حافظ ضیاء اللہ خان، حافظ وسیم الدین ، مولانا کاظم الحسنی، حافظ صادق علی، احمد حبیب الرحمن، محمد جمیل موسی خان زویق علی روف وغیرہ موجود تھے۔