جمعیۃ علماء کی جانب سے شہریان کریم نگر کیلئے ایمبولنس سروس کا آغاز

   

کریم نگر۔ آج جمعیۃ علماء کریمنگر کی جانب سے ایمبولنس سروس کا آغاز عمل میں آیا اس موقع پر مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر اور جناب محمد کمال الدین نے ہری جھنڈی دکھا کر ایمبولینس کا آغاز کیا۔اس موقع پر مولانا خواجہ فرقان قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء نے کہا کہ اس وبا کے دور میں جو انسان بیمار و پریشان ہیں اور دواخانوں میں علاج کرواکر مصیبت زدہ ہیں ان سب کے لیے ایمبولنس سروس اس وقت بہت بڑی سہولت اور راحت والی وقت کی اہم ترین خدمت ہے. مہمان خصوصی مفتی محمد غیاث الدین الحسنی نے جمعیۃ علماء کی جانب سے ایمبولنس کی خدمات کو وقت کی اہم ترین ضرورت بتایا اور یہ شہر کی تمام تنظیموں پر قرض تھا جو جمعیۃ علماء اور مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی نے پورا کیا،جناب محمود نے کہا کہ جمعیۃ علماء کی یہ خدمت جو انسانیت کے نام پر ہے قابل تعریف ہے ایک ایمبولینس کا آغاز ہوچکا ہے اور بہت جلد مزید کا بھی انتظام کریں گے۔52 ڈیویژن مکرم پورہ کے کارپوریٹر جناب عقیل فیروز نے کہا کہ اس مہاماری میں ایمبولینس کا انتظام جمعیۃ علماء کی رفاہی و ملی خدمات کی منہ بولتی تصویر ہے اور اختتام پر مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی نے دعا کی۔ اس موقع پر مولانا محمد کاظم الحسنی ، حافظ محمد معظم حسین فیضی ، حافظ محمد صادق علی، حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی کریمنگر، حافظ محمد وسیم الدین، مولانا محمد حیدر الاسعدی ،حافظ محمد زاہد الزماں ، مفتی محمد عبد الحمید ، مولانا محمد مبشر ، مولانا مفکر ، مولانا محمد اویس فاروق ، محمد عقیل ،محمد عابد حسین ،محمد رفیق ، ڈاکٹر لئیق ، مولانا عبد المجیب ، حافظ محمد عبد الحکیم ، حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ ، مولانا عبد اللہ ، مفتی انصار الحق ، شیخ حبیب الرحمن ، محمد جمیل ، موسی خان ، خواجہ مفیض الدین ، احسان الحق ، صمدانی ، حافظ سید منظم ، حافظ سید توفیق ،خواجہ وفی الدین موجود تھے.