تانڈور ۔ 24 نومبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمعیۃعلماء ضلع وقارآباد کی زیرنگرانی آج 24 نومبر منگل جامع مسجد محمدیہ منے گوڑہ اور گورنمنٹ جونئیر کالج کوڑنگل میں سالانہ تحریری مسابقہ منعقد ہوا اور ان دونوں سنٹرز میں 500 طلباء نے حصہ لیا۔مولانا محمد اقبال خان منے گوڑہ اور انتظامی کمیٹی جامع مسجد محمدیہ کی زیرنگرانی جامع مسجد محمدیہ میں اور مولانا محمد عبدالباسط رشادی صدر و حافظ محمد یوسف کی زیرنگرانی گورنمنٹ جونئیر کالج کوڑنگل میں ان مسابقوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اور دونوں مقامات پر آس پاس کے دیہاتوں سے بھی بچوں کی بڑی تعداد نے ان مسابقوں میں بڑے ذوق وشوق سے حصہ لیا۔مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی ضلع وقارآباد کی زیرنگرانی اور ڈاکٹر حافظ عبدالسلام کی زیرنظامت پورے ضلع کے پانچ سنٹرز(وقارآباد،مرپلی،منے گوڑہ،کوڑنگل اور تانڈور)میں لگ بھگ 3000 بچوں نے اس مسابقہ میں حصہ لیا۔اور سنٹر کی سطح کے ممتاز طلباء کو ان کے مقامات پر نیز ضلعی سطح کے ممتاز طلباء کو 11 ڈسمبر بروز جمعہ تانڈور میں ہونے والے عظیم الشان اجلاس عام میں گراں قدر انعامات اور یادگار مومنٹوز سے نوازا جائے گا۔ان مسابقوں میں پانچوں سنٹرز کے جمعیۃ علماء کے اراکین نے مسابقوں کو کامیاب بنانے کیلئے انتھک کوششیں کیں۔