جملے بازی کا جواب کارکردگی سے دوں گا: وارنر

   

ملبورن ۔آسٹریلیا ئی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ہندوستان کے خلاف کرکٹ سیریز میں اپنے منصوبہ کا اظہارکردیا۔ ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ اگر میچز کے دوران حریف کھلاڑیوں نے ان سے چھیڑ چھاڑکی یا جملے بازی کی تو وہ اس کا جواب غصے سے نہیں بلکہ اپنی کارکردگی سے دیں گے۔آسٹریلیائی اوپنر وارنر نے کہا ہے کہ آپ نہیں جانتے کہ آپ کے غصے کا آپ کے ساتھی کھلاڑیوں پرکیا اثر پڑے گا، اس لئے آپ کو تھوڑی شائستگی اور مخالف ٹیم کا زیادہ احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارادہ کر رہا ہوں کہ کسی بھی طعنے کا جواب نہیں دوں گا بلکہ مثبت رویہ اپناوںگا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان 3 ونڈے ،3 ٹوئنٹی20 اور 4 ٹسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں جمعہ کو پہلے ونڈے میچ میں سڈنی میں مد مقابل ہوں گی۔