’جملے ہیں مگر ویکسین نہیں‘ : راہول گاندھی

   

Ferty9 Clinic

کورونا ویکسین کی قلت پر مودی پر کانگریس قائد کا پھر طنز
نئی دہلی: ملک میں کورونا ویکسین کی قلت پر کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ ’’جملے ہیں مگر ویکسین نہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے پھر سے پوچھا ہیکہ ویکسین کہاں ہے۔اس سے قبل راہول گاندھی نے 11 جولائی کو ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ وزرا کی تعداد تو بڑھی ہے لیکن ویکسین کی نہیں! ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ ویکسین کہاں ہیں۔
اس کے علاوہ راہول گاندھی نے اعداد وشمار پر مبنی ایک گراف بھی شیئر کیا تھا، جس میں ویکسین کی قلت کو واضح کیا گیا تھا۔