یلاریڈی ۔ 7 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کی کانگریس پارٹی گریجن قائد شریمتی جمنا راتھوڑ نے کانگریس کو خیرباد کہتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انھوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی تلنگانہ کی صدر شریمتی شرمیلا سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے شوہر وینکٹ ے ساتھ وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ انھوں نے ماضی 2009 ء میں پرجاراجیم پارٹی سے رکن اسمبلی کیلئے مقابلہ کرکے ناکام رہی تھیں۔ اس کے بعد کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ضلع مہیلا کانگریس کے صدر کی حیثیت سے مقرر کی گئیں تھیں۔ اس طرح یلاریڈی حلقہ اسمبلی میں کانگریس کی گروپ بندی عروج پر ہے جس سے ہائی کمان کیلئے درد سر بن رہا ہے ۔ جمنا راتھوڑ سے کچھ ہونے والا تو نہیں ہے لیکن وہ گریجن طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی قائد تھیں جس سے کانگریس کو فکر ضرور کرنی ہوگی ۔ یلاریلای حلقہ میں الیکشن سے قبل ہی سیاسی ہلچل شروع ہوگئی ہے ۔