جموئی ۔ اتوار کی صبح بہار کے ضلع جموئی کے لکشمی پور تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کنویں میں ڈوبنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کوڈوا کوڑا گاؤں کا راجیو کمار یادو (24) گاؤں کے باہر کنویں پر لکڑی میں بندھی رسی کو کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی تسلسل میں پیر پھسلتے ہوئے وہ کنویں میں گر گیا۔ راجیو زیادہ پانی کی وجہ سے کنویں سے باہر نہیں نکل سکا۔ گاوں والوں جمع ہونے تک ، راجیو پانی میں ڈوبا چکا تھا۔گاؤں والوں کی مدد سے اسے کنویں سے باہر نکالا گیا۔ زیادہ دیر تک پانی میں ڈوبے رہنے کے سبب راجیو کی موت ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال جموئی بھیج دیا۔