جموں ۔ /19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر بی جے پی کی انتخابی مہم کا انحصار وزیراعظم نریندر مودی اور قومی صدر بی جے پی امیت شاہ پر ہوگا کہ وہ عوام پر اپنا کیا تاثر چھوڑتے ہیں ۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی اپنی انتخابی مہم کا جمعہ کے دن سے آغاز کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ ریاست میں لوک سبھا کی 6 نشستیں ہیں ۔ بی جے پی کے ترجمان پریا شیٹھی نے کہا کہ ہم نے انتخابی حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ کئی اہم مقررین کو بڑے عام جلسوں میں پیش کیا جائے گا ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور قومی صدر بی جے پی امیت شاہ جموں وکشمیر میں ہمارے اہم مقررین ہوں گے ۔ نرملا اور گڈکری کی شرکت بھی متوقع ہے۔