جموںو کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند

   

Ferty9 Clinic

میونسپل کارپوریشن کے ہنگامی اجلاس میں متعدد اقدامات منظور : میئر جنید عظیم
جموں۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس وباء کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تمام تعلیمی اداروں کو 31مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ عہدیدراوں نے بتایا کہ جموں ڈیویژن کے 10اضلاع میں تمام سنیما ہالس بند رہیں گے ۔ تاحال کشمیر میں ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ۔ کوروناوائرس سے جاری خوف کے موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے سرینگر میں تمام تعلیمی ادارے، اسٹیڈیم اور اسپورٹس کلب جمعرات سے تا حکم ثانی بند رہیں گے، سٹی اڈمنسٹریشن نے یہ بات کہی۔ میئر سرینگر جنید عظیم متو نے آج کہا کہ یہ احتیاطی اقدام ہے اور ’’ناگزیر فیصلہ‘‘ ہے تاکہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کو اسکولوں اور کالجوں کی جامع صاف صفائی کرنے میں مدد ملے۔ انھوں نے کہا کہ خصوصی قانونی دفعات کے تحت کارپوریشن نے شہر سرینگر کے حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں، پبلک کلبس، انڈور اور اوپن اسٹیڈیمس، کوچنگ سنٹرز تاحکم ثانی بند کردینے کے احکام جاری کئے ہیں۔ یہ حکمنامہ خصوصی ہنگامی قرارداد کے بعد کیا گیا جسے جے کے میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000ء کے تحت متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ میئر جنید نے میونسپل کارپوریشن کے ایمرجنسی سیشن کی صدارت کی۔