جموںو کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر اپوزیشن کی میٹنگ

   

نئی دہلی ۔ 5 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین نے آج پارلیمنٹ کامپلکس میں میٹنگ منعقد کرتے ہوئے جموںو کشمیر کی صورتحال پر غوروخوض کیا ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوان میں التواء کی نوٹسیں بھی دیئے تاکہ کشمیر مسئلہ پر مباحث کئے جاسکیں کیونکہ سرحدی ریاست میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے اپنے دفتر میں مختلف قائدین سے ملاقات کی جن میں بائیں بازو ، آر جے ڈی ، ٹی ایم سی و دیگر شامل ہیں۔