وزیر خزانہ سیتارمن کا امریکہ میں سرمایہ کاروں کے سیشن سے خطاب
واشنگٹن۔17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں سرمایہ کاری کو پُرکشش بنانے کی حکومت کی پالیسی کی تفصیلات بہت جلد جاری کی جائیں گی ۔ یہ بات مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بتائی ۔ انہوں نے سرمایہ کاری کیلئے بعض محکمہ شعبہ جات کی نشاندہی بھی کی جن میں دستکاری ، سیاحت ، ریشم ، زعفرانی اشیاء اور سیب کا پھل شامل ہیں ۔ انہوں نے یہاں چہارشنبہ کے دن آئی ۔ این ۔ ایف صدر دفتر میں سرمایہ کاروں کے ساتھ تال میل کے سیشن میں ایک سوال کے جواب میں یہ باتیں کہی ۔ اس تقریب کا اہتمام فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا ۔ امریکہ کے ہندوستانی شراکت داری فورم کے تعاون سے کیا تھا ۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ نئی پالیسی کی تفصیلات بہت جلد آپ کیلئے دستیاب رہیں گی ۔ مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت مالیہ کے درمیان لائحہ عمل طئے کیا جائے گا ۔
