جموں اینڈ کشمیر بینک میں آئی ٹی دھاوے

   

Ferty9 Clinic

سرینگر ؍ نئی دہلی ۔11 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جموں اینڈ کشمیر بینک کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی کے چند یوم کے اندرون انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آج مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کردی اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ایک سینئر عہدیدار کی بزنس فرم کے دس مقامات پر تلاشی کیلئے دھاوے کئے گئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ٹیکس حکام نے جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آٹھ مقامات پر دھاوے کئے اور دہلی اور بنگلورو میں ایک ایک جگہ دھاوا کیا گیا ۔ بنگلورو میں کہواگروپ کی آفس پر دھاوا کیاگیا ۔ یہ گروپ سرینگر کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران کا فروغ کردہ ہے ۔ وادی کشمیر میں مختلف جگہوں پر تلاشی مہم جاری ہے ۔ اس کارروائی کا تعلق حال ہی میں بینک کے اُمور میں مبینہ بے ضابطگیوں کا پتہ چلنے سے ہے جس کے بعد اسٹیٹ اینٹی کرپشن بیورو نے دھاوے کئے تھے ۔