جموں: پولیس نے جموں کے علاقے میں منگل کی صبح ایک طیارہ نما غبارہ برآمد کیا ہے جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) لکھا ہوا تھا۔ جموں میں یہ ایک ہی ہفتے میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔9 مارچ کو جموں کے ضلع کٹھوعہ میں اسی طرح کا غبارہ گرا تھا جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے آج کے واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس ٹیم نے وہاں پہنچ کر غبارہ کو تحویل میں لے لیا۔
