جموں میں انٹرنیٹ خدمات منقطع

   

Ferty9 Clinic

جموں: راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسند وں کے مابین شدید گھمسان کے بیچ موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید تصادم جاری ہے جس کے پیش نظر انٹرنیٹ خدما ت کو بند کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتیاطی طورپر موبائیل انٹرنیٹ کو بند کیا گیا ہے ۔بتادیں کہ راجوری کے جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسند وں کے مابین تصادم میں دو فوجی ہلاک جبکہ آفیسر سمیت چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹو میں کہا جا رہا ہے کہ دوعسکریت پسندبھی مارے گئے تاہم اس بارے میں فوج کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری ہے ۔