جموں میں تین سالہ بچی جاں بحق

   

جموں: جموں کے ضلع کٹھوعہ کے کوٹھی علاقے میں تین سالہ بچی واٹر ٹب میں جاگری جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے کوٹھی علاقے میں تین سالہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران وہ واٹر ٹب میں جاگری ۔معلوم ہوا ہے کہ کافی دیر کے بعد جب گھر والے اُس کمرے میں گئے جہاں پر بچی کھیل رہی تھی تو اُن کے پیروں تلے اُس وقت زمین کھسک گئی جب انہوں نے تین سالہ بچی کو واٹر ٹب میں بے ہوش یکھااہل خانہ نے بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سانبہ کے وجے پور ہسپتال منتقل کیا ۔ تاہم وہاںں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔