جموں میں جماعت اسلامی کے دو ارکان کی ضمانت مسترد

   

جموں15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کی ایک سپیشل موبائل عدالت نے جمعرات کو جماعت اسلامی کے ساتھ مبینہ طور وابستہ دو ارکان کی ضمانتی عرضی مسترد کردی۔یو این آ ئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپیشل موبائل مجسٹریٹ جموں کے سب جج ایس ایس بالی نے جماعت اسلامی جموں کشمیر کے ساتھ مبینہ طور وابستہ دو ارکان کے کیس کی سماعت کے بعد کہا کہ دونوں افراد کی ضمانتی عرضی پر فیصلہ سنانا عدالت کے حد اختیار سے باہر ہے ۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی جموں کشمیر سے مبینہ طور وابستہ عبدالکریم ندوی ساکن بیلی چھارنہ اور جمیل احمد ساکن بشیر گجر بستی کو پیر میٹھا پولیس اسٹیشن نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں حراست میں لیا ہے ۔