جموں میں دراندازی کی کوشش ناکام، 7 دہشت گرد ہلاک

   

نئی دہلی ؍ جموں 9 مئی (ایجنسیز) بی ایس ایف نے جموں میں ہند۔ پاک بین الاقوامی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس نے پاکستان رینجرس کی ایک چوکی بھی تباہ کردی۔ دراندازی کا واقعہ 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب سامبا سیکٹر میں پیش آیا۔ سرویلانس گرڈ سے پتہ چلا کہ دہشت گردوں کا ایک بڑا گروپ دراندازی کی کوشش میں ہے۔اس گروپ کی مدد کیلئے پاکستان رینجرس کور فائر دے رہے تھے یعنی سرحد پار سے فائرنگ کی جارہی تھی۔